11th Nov 2016 DMC Central Karachi News & Picture Green Bus Project Meeting



گرین لائن پروجیکٹس سے پیدا شدہ مسائل فوری دور کئے جائیں۔ریحان ہاشمی

گرین لائن پروجیکٹ میں ضلع وسطی سب زیادہ متاثر ہورہا ہے عوام کو فوری ریلیف دیا 
جائے ۔ سید شاکرعلی

مورخہ : 11 / نومبر 2016 ء ؁

کراچی( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گرین لائن پروجیکٹس کی تعمیر کے دوران ضلع وسطی کے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن پروجیکٹس سے پیدا ہونے والے مسائل کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ فائدہ مند پروجیکٹس کے تکمیل کے مراحل عوام کے لئے اذیت کا باعث نہ بنے ۔ گرین لائن منصوبے کی تعمیر کیلئے کھودی گئی سڑکوں،گرین بیلٹس،اسٹریٹ لائٹس،واٹر اور سیوریج لائن کو ترجیحی بنیادوں پر مرمت کی جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ان خیالات کا اظہار ریحان ہاشمی نے رکن صوبائی اسمبلی ریحان ظفر ، وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ ضلع وسطی میں جاری گرین لائن پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے گرین لائن پروجیکٹ کے انجینئر زاور ورکر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران ، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے افسران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو،یونین کمیٹی نمبر۲۱ کے چیئرمین محمد نعیم الدین،وائس چیئرمین سید افسر حسین، چیف انجینئر گرین لائن پروجیکٹ نثار احمد ساریو،چیف ریسیڈنٹ انجینئر تنویر مصطفی مرزا،ٹیکنکل مینیجر قیصر خان، ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔اس موقع پر وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سیدشاکر علی نے کہا کہ بلا شبہ گرین لائن منصوبہ اہلیان کراچی بلخصوص ضلع وسطی کی عوام کے لئے بہترین تحفہ ہے جسکی تعمیر سے ذرائع نقل حمل اور ٹریفک کی روانی میں بہتری کے ساتھ ساتھ ترقی کے مواقع بھی میئسر آسکیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی گرین لائن منصوبے کی تعمیر میں سب زیادہ متاثر ہونے والا ضلع ہے گرین لائن منصوبے کی تعمیر سے جہاں عوام کو سفری سہولتیں میئسر آئیں گی وہیں جاری منصوبے میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے تریفک کی روانی میں خلل واقع ہونے کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انہوں نے کہا کہ گرین لائن منصوبے کی تعمیر کے دوران ضلع وسطی کی گرین بیلٹس پر لگے کئی ہزار درخت بھی کاٹے گئے ہیں جبکہ ضلع وسطی کی خوبصورتی کہلانے والی کئی مونومنٹ بھی اس منصوبے کی نظر ہوگئے ہیں ریحان ہاشمی نے گرین لائن پروجیکٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ منصوبے کی تعمیر کے دوران ہی ایسی سڑکوں کی مرمت کراسکتے ہیں جہاں کام مکمل ہوگیا ہے تاکہ عوام کو ریلیف حاصل ہوسکے جبکہ پودوں کی افزائش کے لئے بلدیہ وسطی کے افسران تعاون کے لئے تیار ہیں اس موقع پر گرین لائن پروجیکٹ کے چیف انجینئر نثار احمد نے ضلع وسطی کے چیئرمین کو یقین دہائی کرائی کہ ٹریفک کی روانی میں حائل روکاوٹوں کو جلد دور کرینگے ۔ ٹوٹی سڑکوں سے سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔
جاری کردہ

عالمگیر سیفی

انفارمیشن آفیسر (بلدیہ وسطی)