22nd Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit M.Shah graveyard


چیئرمین بلدیہ وسطی اور ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی کی نگرانی میں محمد شاہ قبرستان سے گندے پانی کی نکاسی 

 اور محکمہء کچی آبادی کی لاپرواہی قبروں تک گندے پانی کی رسائی کا سبب بنی ،ارکانِ اسمبلیkwsb

مورخہ 22 / دسمبر 2016ء ؁

کراچی( پ۔ر) محمد شاہ قبرستان نارتھ کراچی میں سیوریج لائن کے پانی کے رساؤ کی خبر پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چئیرین سید شاکر علی نے حق پرست ممبرانِ قومی و صوبائی اسمبلی عبدالوسیم ،عظیم فاروقی، جمال احمد اور انور رضا کے ہمراہ مذکورہ قبرستان کا دورہ کیا۔ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اہلکاروں کو طلب کرکے سخت برہمی کااظہارکیا اور مخدوش پائپ لائنوں کی مرمت اپنی نگرانی میں کرائی۔ ریحان ہاشمی نے اس موقع پرحکومتِ سندھ کے محکمہء کچی آبادی کے بااختیار افراد سے مطالبہ کیا کہ محمد شاہ قبرستان کے قریب موجود کچی بستی میں نکاسی آب کا نظام درست کیا جائے تاکہ آئندہ گندہ پانی قبرستان کی جانب اپنا راستہ نہ بناسکے۔ واضح رہے کہ محمد شاہ قبرستان کے نزدیک برسوں سے آباد کچی آبادی میں نکاسئ آب کا نظام دُرست نہ ہونے کی وجہ سے عام طورپر آبادی سے خارج ہونے والا گندہ پانی محمد شاہ قبرستان کی حدود میں موجود قبروں میں داخل ہوجاتاہے ۔ تاہم بے شمار یاد دہانیوں کے باوجود محکمہKWSB کے افسران اور اہلکاروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔یہ صورتِ حال کسی بھی شہر اور اسکے باسیوں کے لئے ناقابلِ قبول ہے ۔ اس لئے چیئرمین بلدیہ وسطی اور حق پرست نمائندگانِ قومی و صوبائی اسمبلی نے اس صورتِ حال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کئے ۔تاہم محکمہء کچی آبادی اور KWSBکو باہمی 
انڈراسٹینڈنگ کے ساتھ کچی آبادی کے مسائل اور نظامِ نکاسئی آب کو دُرست کرنا چاہئے۔


22nd Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit M.Shah graveyard