4th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture #Mayor Karachi Waseem Akhtar


جشنِ عیدمیلادالنبی ﷺ پر ضلع وسطی کو شفاف بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے : وسیم اختر

تین دن میں تمام مساجد ،امام بارگاہوں ، اور جلوس کی گزرگاہوں کو صاف شفاف بنادیاجائے گا: ریحان ہاشمی

مورخہ: 4؍دسمبر2016ء ؁

کراچی ( )مئیر کراچی وسیم اختر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی،وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ صد(100)ر وزہ صفائی مہم کی پروگریس اور اثرات کا مطالعہ کرنے کے لئے ضلع وسطی یونین کمیٹی نمبر18 نارتھ ناظم آباد .کا دورہ کیا اور جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ بھی کیا ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم (پاکستان)و رکن صوبائی اسمبلی محفوط یار خان،ارکان اسمبلی عظیم فاروقی،انور رضا،جمال احمد،میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ،بلدیاتی افسران و کارکنان بھی موجود تھے ۔وسیم اختر نے مزید کہا کہ موجودہ وسائل میں رہتے ہوئے 100 روزہ صفائی مہم میں عوام کو بہتر سے بہتر بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کو اسکی اصل شکل میں لانے کے لئے بلدیات اور عوامی خدمات سے متعلق ذمہ دار اداروں ،کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنرز حضرات سے بھی رابطے میں ہیں۔ان باہمی رابطوں کے نتائج سے عوام آئندہ چند روز میںآگاہ کردیا جائیگا ۔انکروچمنٹ کے حوالے سے کہا وسیم اختر نے کہ کراچی کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لئے مناسب حکمت عملی تیار کی جارہی ہے، جبکہ بے ہنگم طریقے سے لٹکنے والے بجلی کے تاروں نے کراچی کا چہرہ بگاڑ دیا ہے ہر جگہ تاروں کا جنگل نظر آتا ہے،سڑکوں اورگرین بیلٹس پر تار لٹک رہے ہیں جو نہ صرف عوام کی جان کے لئے خطرہ ہیں بلکہ شہر کی خوبصورتی کو بدصورتی میں تبدیل کررہے ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر نے، 12 ربیع الاول جشن عید میلاد النبی ﷺکے حوالے سے کہا کہ ماضی میں انتظامات میں جو کمی محسوس کی گئی اس سال اُن کا ازالہ کیا جائے اورجشن عید میلاد النبی ﷺکے موقع پرتمام مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف ،محافل میلاد کی جگہوں اور جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف خصوصی صفائی ستھرائی کے کام کی ہدایت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دُکانداروں سے بھی ملاقات کی اور 100 روزہ صفائی مہم میں شرکت کی دعوت دی میئر کراچی نے کہا کہ اگر تمام دُکاندار اپنا کوڑا کرکٹ اپنے ڈسٹ بن میں یا مقرر کردہ جگہوں پر ڈالیں تو ہم اپنے علاقے کو صاف ستھرا رکھ سکتے ہیں موقع پر موجود دُکانداروں نے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ حق پرست اراکین اسمبلی اپنے عوام کے مسائل اور تکلیف کو دیگر افراد کے مقابلے میں بہتر طور پر جانتے ہیں۔اگر حکومت سندھ تعاون کرے اور ہمارے اختیارات بحال کردیں تو بہت جلد کراچی ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر کہلانے لگے گا۔انہوں ے جشنِ ولادتِ رسول ﷺ کے سلسلے میں کئے جانے والے صفائی اور روشنی کے انتظامات کے بارے میں چیئرمیں ریحان ہاشمی سے تفصیلات حاصل کیں۔ ریحان ہاشمی نے مئیر کوبتایا کہ باوجود وسائل کی کمی کے تین یوم کے اندر تمام مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف ،جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ روشنی کے انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے ریحان ہاشمی نے کہا بلدیہ وسطی کے مسائل کے مقابلے میں وسائل کی دستیابی ضرورت سے کم اور ناقص ہے اس کے باوجود ضلع وسطی کے منتخب نمائندے،بلدیاتی افسران و کارکنان لامحدود عزم اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر مسئلے کو ممکنہ حد تک حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مئیر کراچی نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے جگہ جگہ سیوریج کے پانی کے اجتماع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی واٹر بورڈ سے مطالبہ کیاکہ وہ فوراً ہنگامی بنیادوں پر سیوریج لائنوں کی مرمت او ر ناقابلِ مرمت لائنوں کو فوری طورپر تبدیل کروائیں ،