6th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit FC Area



پریس ریلیز

                                              بلدیہ وسطی صد(100)روزہ صفائی مہم کاچھٹا روز

                             منتخب یوسیز میں زور شور سے صفائی مہم جاری، چیئرمین، وائس چیئرمین کی مسلسل نگرانی 

مورخہ  06 / دسمبر  2016ء؁

کراچی:   بلدیہ وسطی میں صدر وزہ صفائی مہم کے چھٹے  روز بھی پانچ منتخب یوسیز میں صفائی کا کام بھرپور طریقے سے جاری ہے، چیئرمین ریحان ہاشمی اور وائس چئیرمین سید شاکر علی نے کارکنوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہنگامی دورے کئے۔انہوں نے کارکنوں کو انکی انتھک محنت پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہمارے وسائل کم ہیں لیکن ہمارے کارکن انتہائی دیانت داری سے فرائض اداکررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حق پرست مئیرکراچی وسیم اختر کی ہدایت پر شروع کی جانے والی سو100روزہ صفائی مہم چھٹے روزمیں داخل ہوچکی ہے۔بلدیہ وسطی میں بھی منتخب کردہ پانچ یوسیز میں پہلے روز ہی سے صفائی مہم جاری ہے۔ اگرچہ بلدیہ وسطی کے دستیاب وسائل اتنے نہیں ہیں کہ جتنی ضرورت ہے جس کی وجہ سے بہت سے کاموں میں رکاوٹ پیداہوتی ہے تاہم شہری حکومت کے تعاون سے ڈمپرز اور لوڈرکی وقتاً فوقتاً فراہمی کوڑا کرکٹ اُٹھانے میں آسانی پیداکردیتی ہے۔ بہر حال چئیرمین ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی اپنے کارکنوں سے مربوط منصوبہ بندی کے تحت انکی انتہائی کارکردگی کے حصول کو ممکن بنارہے ہیں۔ گذشتہ چھ دِنوں میں پانچوں یوسیز سے 580 ٹن کچرا شہری حدود سے ڈمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جاچکا ہے۔گلیوں محلوں، سڑکوں اور بازاروں کی صفائی جاری ہے۔ چھٹے روز یو سی21/نیوکراچی سے 506ٹن کچرااُٹھایا گیا جبکہ 2300، صبا ڈسٹ بن پوائنٹ اور 7000روڈ کی صفائی کی جاچکی ہے۔ یوسی 42لیاقت آباد ٹاؤن میں فرنیچر مارکیٹ، پیر اچھن لین، شاہد بیف لین اور یوسی چوراہے پر صفائی کے انتظامات بہتر کئے جاچکے ہیں۔ یوسی 21 فیڈرل بی ایریا میں بلاک سات اور 14سے کوڑاکرکٹ کاصفا کیا جا چکاہے۔ نیوکراچی یوسی 4  میں 5000روڈ، سیکٹر 11-Aاور 3100روڈ کی صفائی کی گئی۔ نارتھ ناظم آباد یوسی 18 میں جمع شدہ کئی سو ٹن کچرا اُٹھایا گیا۔ یوسی 46ناظم آباد و گلبہار میں رینجرز آفس، یو سی آفس، ایجوکیشن آفس،  سحر خان پارک اور کٹورے پارک کے اطراف سے کچرا اُٹھا یا گیا۔ اس کے علاوہ بی اینڈ آر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے دیواروں، نالوں اور دیگر عوامی اجتماع کے مقامات سے وال چاکنگ کو مٹاکرچونا کرنے کا کام بھی تیزی کے ساتھ جاری ہے۔  

                                                      جاری کردہ:        عالمگیر سیفی 

                                    انفارمیشن آفیسر(بلدیہ وسطی)