15th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture


کراچی واٹربورڈ ذمہ داری پوری کرے تو سڑکوں کی تعمیرِ نو کی جائے : ریحان ہاشمی


بلدیہ وسطی میں بارش کے پانی کی نکاسی کا کام مکمل، سڑکوں کے گڑھے بھر دئے گئے


مورخہ: 15؍جنوری 2017ء ؁ 


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں عوامی فلاح بہبود کے کام میں کسی بھی قسم کی سست روی و کاہلی ناقابل برداشت ہے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع وسطی میں پانی و سیوریج کی مخدوش لائنوں کی فوری طور پر مرمت کی جائے تاکہ ٹوٹی اور مرمت کی متقاضی سڑکوں کی تعمیرِ نَو کا کام شروع کیا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی نے بارشوں کے دوران اپنی ذمہ داری بہ حسن و خوبی نبھائی ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی بہتر حکمتِ عملی کے سبب ضلع وسطی میں بارش سے جمع ہونے والاتقریباً سارا پانی برساتی نالوں اور دیگر راستوں سے نکالا جاچکاہے۔ریحان ہاشمی اپنے دستِ راست وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ بارش کی پیش گوئی کے ساتھ ہی بارش کے بعد کے ممکنہ حالات سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرچکے تھے جس کے سبب ضلع وسطی میں بارش کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا اور نہ ہی کسی علاقے میں بارش کا پانی زیادہ دیر تک ٹھہر سکا۔ درایں اثناء چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف بارش سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا ۔ بارش کے جمع شدہ پانی کے کام کی نگرانی کے ساتھ ساتھ کیچڑ اور کچرے کی صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ بلدیہ وسطی کے افسران اور کارکنان نے ہیوی مشینری کے زریعے نارتھ ناظم آباد میں پیپلز چورنگی تک رشید ترابی روڈ ، پیپلز چورنگی سے بفر زون نمک بنک تک رئیس جعفری روڈ کی صفائی، شاہراہ زاہد ناگن چورنگی تا انڈہ موڑ تک گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی اور بارش سے پڑنے والے گڑھوں کی بھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کو مکمل کیا۔ جبکہ لیاقت آباد دس نمبر پر سڑکوں پر پڑنے والے گڑہوں کو بھرنے کے لئے مٹی،بجری اور کرش کامکسچر استعمال کیا گیا ۔ میئرکراچی وسیم اختر کی ہدایت پر جاری 100روزہ صفائی مہم پہلے سے جاری ہے تاہم بارش میں اس مہم نے تیزی اختیار کرلی کیونکہ بلدیاتی عملہ نے دن رات رین ایمرجنسی کے تحت کام کیا بارش کے پانی کی نکاسی کے ساتھ ساتھ بارش کے پانی کے ساتھ بہنے اور مختلف جگہوں پر جمع ہونے والے کوڑے کرکٹ کو اٹھانے اور ڈمپنگ پوائینٹس پر منتقلی کاکام بھی جاری رہا۔ 





15th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture

14th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture Rain Emergency



دوران برسات چیئرمین ریحان ہاشمی ،وائس چئیرمین سید شاکر علی کا ہنگامی دورہ 

فوری اور بہتر منصوبہ بندی کے سبب ضلع وسطی کے 80فیصد علاقے سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرلیا گیا

بلدیہ وسطی کا عملہ افرادی قوت اور مشنری کو استعمال میں لاتے ہوئے دن رات رین ایمرجنسی کی کام میں مصروف 

مورخہ : 14؍ جنوری 2017ء ؁ 

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی اور اختیارات کے نہ ہونے کے باوجود بلدیاتی قیادت عوام کو بارشوں کے دوران مکمل ریلیف دینے کے لئے میدان عمل میں ہے جبکہضلع وسطی کے80 فیصد علاقے سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کاکردگی نے بارانِ رحمت کو شہریوں کے لئے سامانِ زحمت بنادیا ہے برساتی نالوں کی صفائی اگر بروقت کی جاتی تو برساتی نالے اوور فلو نہ ہوتے اور نہ ہی بارش کا پانی سڑکوں پر جمع ہوتا ۔وہ بارش کے دوران ضلع وسطی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر موجود افراد سے گفتگوکررہے تھے۔ ریحان ہاشمی نے بارش کے دوران وائس چیئرمین سید شاکر علی اور متعلقہ یوسی چیئرمین کے ہمراہ ، خصوصاً ایسے علاقوں کا دورہ کیا کہ جہاں نکاسی میں خلل کی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں بھرا ہُو اتھا۔ ان علاقوں میں نارتھ کراچی ،نیو کراچی ،نارتھ ناظم آباد ،بفرزون ،کریم آباد ،لیاقت آباد ،گلبہار ،ایف بی ایریا،ناگن چورنگی شامل ہیں جبکہ محکمہ باغات کا عملہ لیاقت آباد ،نارتھ ناظم آباد ،ناظم آباد میں سڑکوں کے کنارے لگے بڑے درختوں کی بھی چھٹائی کے کام مصروف عمل ہے ریحان ہاشمی نے اپنی نگرانی میں مین پاور اور دستیاب مشینوں کے ذریعے ان علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرایا۔ اس موقع پر انہوں نے علاقہ مکینوں سے ان کے مسائل سنے اور متعلقہ ڈپارٹمنٹ کے افسر کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے چیئرمین، وائس چیئرمین ، یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین حضرات ، دیگر افسران و کارکنان بارش کی شروعات سے قبل ہی اپنے اپنے حصے کی ذمہ داری نبھانے کے لئے چوکس ہوچکے تھے۔ محکمہء موسمیات کی جانب سے بارش کی پیش گوئی کے سبب بلدیہ وسطی میں ایمر جنسی نافذکر کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ، افسران اور کارکنان شانہ بشانہ دن رات بلدیاتی خدمات انجام دینے میں مصروف رہے۔ سینی ٹیشن ڈپارٹمنٹ اور موٹر وہیکل ڈپارٹمنٹ نے باہمی تعاون سے افرادی قوت اور دستیاب مشنری کا بہتر استعمال کرتے ہوئے ضلع وسطی کے تقریباً 70فیصد علاقے سے بارش کا جمع ہونے والا پانی کامیابی کے ساتھ برساتی نالوں اور دیگر ریگولر گٹرلائنوں کے ذریعے نکال دیاہے تاہم کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے مخدوش سیوریج لائنوں کی بروقت مرمت نہ کرنے کی وجہ سے بارش کا پانی اُس تیزی کے ساتھ رہائشی اور دیگر علاقوں سے نہیں نکالا جاسکا جیسا کہ ہونا چاہئے تھا۔ چیئرمین ریحان ہاشمی نے ایک بار پھر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری اداکرتے ہوئے ضلع وسطی کی تمام مخدوش سیوریج لائنوں کی فوری مرمت کرے۔ دوسری جانب شہر بھر میں جاری میٹرو بس سروس کے لئے بنائی جانے والی سڑکوں اور پلوں کے تعمیراتی کام کی وجہ سے بھی مختلف علاقوں سے پانی کی نکاسی میں کافی دشواری کا سامنا ہورہاہے۔ 





14th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture Rain Emergency

13th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture

13th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture






بارشوں کی پیشنگوئی کے پیش نظر بلدیہ وسطی میں ایمرجنسی نافذ

بارشں کے دوران پیش آنے والے حادثات کا ذمہ دار کراچی واٹر و سیوریج بورڈ ہوگا: ریحان ہاشمی

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کے باعث مسائل جنم لے رہے ہیں: سید شاکر علی 

بارش کے دوران ہنگامی صورتحال اور ممکنہ حادثات سے نمٹنے کے لئے تیار رہاجائے ، ریسکیو ٹیم کو ہدایت

مورخہ.۔13؍ جنوری2017ء ؁

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاہے کہ بارش کے سبب ہونے والے تمام ممکنہ حادثات کی ذمہ داری کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ پر ہوگی کیونکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نا اہلی کی وجہ سے ضلع وسطی میں سیوریج نظام میں خرابی پیدا ہورہی ہے مخدوش سیورج لائنوں کی وجہ سے جگہ جگہ گندہ پانی لوگوں کی کے لئے مشکلات کا سبب بن رہا ہے اور شہر میں بارشوں کے دوران حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔ انہوں نے کراچی میں محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیشنگوئی کے پیش نظر بلدیہ وسطی کراچی کے لازمی سروسز سے متعلق تمام محکموں میں ایمرجنسی نافذ کرکے افسران اور کارکنوں کی چھٹیاں منسوخ کرکے ڈیوٹی پر حاضرہونے اورممکنہ ہنگامی صورتِ حال سے نمبٹنے کے لئے چوکس رہنے کی ہدایت کی ۔ وائس چیئرمین سید شاکر علی نے کہا کے نے کہا کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی کے باعث مختلف مسائل جنم لے رہے ہیں لیکن باربار یاد دہانی کرانے کے باوجود کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اپنی ذمہ داری نبھانے کو تیار نہیں۔بارشوں کے دوران پیش آنے والے ممکنہ حادثات کی تمام تر ذمہ داری کراچی واٹر اینڈ سیوریج پر عائد ہوگی ۔ بارش کا چھینٹا پڑتے ہی بلدیہ وسطی کی انتظامیہ حرکت میں آگئی چیئرمین بلدیہ وسطی نے ڈائریکٹر سینی ٹیشن،بلڈنگ و روڈاور باغات کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دیں جو بارشوں کے دوران بلدیہ وسطی میں قائم تمام برساتی نالوں انڈر پاسز کی تمام نالیوں کی صفائی کریں جبکہ سڑکوں کے گڑھوں اور ٹوٹ پھوٹ کی بھی مرمت کو ممکن بنایا جائے اور ان تمام جگہوں کی مکمل صفائی کی جائے جہاں ماضی میں برساتی پانی کھڑا ہونے کی شکایات تھیں انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات رات دن کام کر کے مکمل کئے جائے جبکہ محکمہ مکینکل و الیکٹریکل کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ڈی واٹرنگ پمپس کی مرمت اورصفائی کے کاموں کو مکمل کر کے پمپوں کو ورکنگ کنڈیشن میں رکھا جائے جن جگہوں پر گزشتہ برسوں میں پانی جمع ہونے کی شکایت تھی ان جگہوں پر زیادہ توجہ دی جائے اور پانی کی نکاسی کی لائنوں اوربرساتی نالوں کو صاف کیا جائے اور جہاں نکاسی کا نظام نہیں وہاں ڈی واٹرنگ پمپ تیار رکھے جائیں۔


بلدیہ وسطی میں ٹریفک مسائل پر اجلاس

ٹریفک جام اور ہیوی ٹریفک کی بے وقت آمد و رفت ختم کی جائے : ریحان ہاشمی 

ناجائز تجاوزات ٹریفک کی روانی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں: ایس ایس پی ٹریفک

مورخہ : 13؍جنوری 2017ء ؁ 

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی کی مصروف شاہراہوں اور سڑکوں پر مستقل ٹریفک جام اور ہیوی ٹریفک کی بے وقت آمد و رفت کا نوٹس لیتے ہوئے عوام کو اس پریشانی سے نجات دلانے اور ٹریفک کو بلا تعطل و خلل جاری رکھنے کا حل تلاش کرنے کے لئے ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ عہدیداروں کے ہمراہ اپنے آفس میں خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا۔ وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی ، ایس ایس پی ٹریفک سید زاہد حسین ، ڈی ایس پی شاہد، ڈی ایس پی جعفر عباس، ڈی ایس پی ندیم اور یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین اجلاس کے شرکاء میں شامل تھے۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے ٹریفک افسران سے بلدیہ وسطی کے ٹریفک مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مصروف شاہراہوں اور سڑکوں پر مسلسل ٹریفک کا جام رہنا ، کار اور موٹر سائیکل رکھنے والے عام شہریوں کے لئے پریشانی کا باعث ہونے کے ساتھ پید ل چلنے والوں کے لئے بھی مشکلات پیداکررہاہے۔ ہیوی ٹریفک کی بے وقت آمد و رفت بھی ٹریفک جام کا بڑاسبب ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ٹریفک کا ناقص نظام شہریوں کے ذہن اور صحت پربُرا اثر ڈالنے کے ساتھ جان لیوا حادثات کا سبب بھی بنتاہے جس کے نتیجے میں عوام کی قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ انہوں نے ٹریفک افسران سے اس سنگین مسئلے کے حل کے لئے مناسب اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ عوام کو بلا وجہ کے ذہنی دباؤ سے نجات دلائی جاسکے۔ ایس ایس پی ٹریفک نے چیئرمین کو بتایاکہ ٹریفک جام کا اصل سبب ناجائز تجاوزات اور بے شمار پتھاروں کی موجودگی ہے۔ البتہ ہیوی ٹریفک کی بے وقت آمد ورفت بھی اس مسئلے کا ایک سبب ہے۔ اس کے علاوہ نوجوانوں کی جانب سے اندھادھند اور تیز رفتار ڈرائیونگ بھی ٹریفک جام کا سبب ہے۔ انہوں نے کہادراصل ٹریفک جام کا حقیقی سبب عام شہریوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے جس کے سبب اچھا بھلا چلنے والے ٹریفک میں خلل پڑتاہے جو ٹریفک جام کا سبب بنتاہے۔اس کی وجہ عوام میں ٹریفک قوانین سے آگہی کی کمی ہے جس کے لئے خصوصی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ وائس چیئرمین بلدیہ وسطی سید شاکر علی نے ٹریفک افسران کو یقین دلایا کہ ٹریفک کی بحالی کے لئے جہاں جہاں معاونت کی ضرورت پڑی بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان ٹریفک پولیس کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ ٹریفک اہلکاروں میں حقیقی چالان کرنے کی جرأت پیداکرنے کی ضرورت ہے۔ یہ نہ ہو کہ غریب کو پکڑلیا اور طاقتور کو سلیوٹ پیش کردیا۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بڑے سے بڑی شخصیت بھی اگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرے تو اس کا چالان کیا جائے۔



13th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture

12th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture



کے یو جے کے کامیاب عہدیداران کو ریحان ہاشمی کی مبارکباد

پریس کلب کی ہریالی قائم رکھنے کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ سینٹرل نے اُٹھالی 

مورخہ12؍جنوری 2017ء ؁

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونیوالے عہدیداروں سے پریس کلب میں ملاقات کی اور کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔نومنتخب صدر سراج احمد، سیکریٹری مقصوداحمد ، جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان اور دیگر ممبران سے گفتگو کے دوران ریحان ہاشمی نے کہا کہ حق و صداقت کے آواز بلندکرنے کے لئے سچی صحافت کی جدوجہدمیں صحافیوں کے شانہ بشانہ شامل رہیں گے۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار عوام کے مسائل کے حل، حکومت کے اعمال کی اچھائی اور خامی کی نشاندہی اور انسانیت کی سربلندی کے لئے شعبہء صحافت کے اعلیٰ ترین کردار اور اقدار کو قائم رکھتے ہوئے اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔ اس موقع پر ریحان ہاشمی نے کہا کہ وہ حکومتِ سندھ کی جانب سے صحافیوں کی بہبود کے لئے اعلان کردہ پانچ کروڑ روپے کے اینڈومنٹ فنڈ کے معاملے کو اپنے پلیٹ فارم سے اُٹھائیں گے تاکہ قوم کا دکھ درد سمجھنے والے صحافیوں کی بہبود کے لئے بھی کوئی راستہ نکالاجاسکے۔ انہوں نے بلدیہ وسطی کی جانب سے پریس کلب میں موجود پیڑ ،پودوں اور سبزے کی دیکھ بھال کی ذمہ داری اُٹھانے کی پیش کش بھی کی۔اس موقع پر نومنتخب عہدیداروں کی کامیابی کی خوشی میں کیک بھی کاٹاگیا۔ 



12th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture

10th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture


صفائی مہم صرف کوڑاکرکٹ اُٹھانے کا نام نہیں: ریحان ہاشمی


ہر علاقے کی صفائی، پارک اور پلے گراؤنڈز کی درستگی اور گندے پانی کی نکاسی صفائی مہم کا حصّہ ہیں

مورخہ: 10؍جنوری 2017ء ؁ 

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد میں مصروف دن گزرا تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عوامی مسائل کی معلومات اور انکے حل کے لئے ضلع وسطی کے چاروں زون میں بیٹھ کر بلدیاتی امور کی نگرانی اور عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسی سلسلے میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد آفس میں افسران سے ملاقات کی اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں کا دور کرکے صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے 100 روزہ صفائی مہم کے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے نارتھ ناظم آباد سینٹری اسٹاف میں نئی ٹرالیاں ،بیلچے اور صفائی ستھرائی میں استعمال ہونے والے مختلف سامان سینٹری ورکرز کے حوالے کیا بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے 100روزہ صفائی مہم کے سلسلے میں منتخب تمام 6یوسیز کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صفائی مہم صرف کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ بلدیہ وسطی کے ہر علاقے کی صفائی، پارک اور پلے گراؤنڈز ،ڈسپینسریزکی درستگی اور تمام عوام اجتماعات کے علاقوں کے ہر قسم کے کوڑے کرکٹ سے پاک رکھناہے۔ جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی سے مختلف علاقوں میں سیوریج پائپ لائن کے رساؤ سے جمع ہونے والے گندے پانی کے فوری نکاسی بھی صفائی مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے 100روزہ صفائی مہم کے لئے خاص طور پر منتخب کردہ یوسیز کے چئیرمین اور وائس چئیرمینوں کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی یوسیز کو شفاف رکھنے کے لئے کسی قسم کی کوتاہی کو نظر انداز نہ کریں اور جس قدرممکن ہو عوام کو بھی اس مہم میں شامل کریں کیونکہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا زیادہ تر دارو مدار عوام کے باہمی تعاون پر ہی منحصر ہے۔ واضح رہے کہ 100؍ صفائی مہم اگرچہ میئرکراچی وسیم اختر کی ہدایت پرپورے کراچی میں زور و شور سے جاری ہے ۔ تاہم بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے اس مہم کو اپنے لئے خصوصی ذمہ داری محسوس کیا ہے اور اس کی کامیابی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ درایں اثناء سپر مارکیٹ لیاقت آباد، بلوچ ہوٹل ، ٹمبرمارکیٹ ، ڈاک خانہ انڈر بائی پاس، شیش محل کے علاقوں سے کئی ٹن جمع شدہ کوڑا کرکٹ افرادی قوت اور مشنری کے ذریعے اُٹھایا گیا۔ جبکہ دیگر علاقوں سے بھی مسلسل روزآنہ کی بنیاد پر ٹنوں کے حساب سے کچرا آبادیوں سے ژمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جارہاہے۔ امیدکی جارہی ہے کہ ضلع وسطی جلد شفاف ضلعوں کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔






10th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture

9th Jan 2017 DMC Central Karaci News & Picture




کھیل صحت مند معاشرے کے قیام کی ضمانت ہیں ۔ریحان ہاشمی

مورخہ 09 جنوری 2017 ؁ء 

کراچی ( ) زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مقابلے صحت مند معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں چھوٹے شہروں کے کھلاڑیوں کو بھی بھرپور شرکت کے مواقع فراہم کرنا چاہیئے تاکہ یہ کھلاڑی ملکی سطح پر اپنے شہر کی نمائندگی کرسکیں ان خیالات کا اظہار چیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے ضلع وسطی میں قائم لیاقت علی خان اسپورٹس کمپلیکس فیڈرل بی ایریا یوسی 33 میں ہونے والی آل سندھ 15th ایف کے فیملی انٹر کلب ٹائی کوانڈو ٹیلنٹ کوانٹیسٹ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر یوسی چیئرمین ہارون رشید ،ٹورنامنٹ کے منتظمین اور عوام کی بڑی تعدادا موجود تھی چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ تائی کانڈو ایک ایسا کھیل ہے جو جسمانی و زہنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سیلف ڈیفنس کے لئے بھی نہایت موزوں ہے انہوں نے مزید کہا کہ آج مجھے یہ دیکھ کر نہایت خوشی ہورہی ہے کہ اس کھیل میں نوجوان بچوں ،بچیوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے چھوٹے بچے اور بچییاں بھی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ وسطی صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے انعقاد میں ہر ممکن مدد کرتی رہی ہیں اور آئندہ بھی مدد فراہم کرتی رہیگی قبل ازیں انہوں نے تائی کوانڈو مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور مقابلے بھی دیکھے واضح رہے کہ ان مقابلوں میں کراچی و حیدرآباد سے 13 کلب کے4 سال سے 35 سال کے485 مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں اس موقع پر انہوں 100 روزہ مہم کے حوالے سے کہا کہ عوام اس مہم کو کامیاب بنانے میں بلدیہ وسطی کے ساتھ تعاون کریں اور اپنا کچرا باہر پھیکنے کے بجائے ڈسٹ بن میں رکھیں ریحان ہاشمی نے کہا کہ ''صحت سب سے پہلے'' کے اصول پر کاربند ہیں وسائل کی کمی اور اختیارات کا نہ ہونا ہمیں عوام کی حقیقی خدمت سے نہیں روک سکتا انہوں نے کہا کہ صاف ستھراء ماحول اور صحت مند ماحول فراہم کرنے میں بلدیہ وسطی کا ساتھ دیں۔۔۔۔





9th Jan 2017 DMC Central Karaci News & Picture


6th Jan 2017 DMC Central Karaci News & Picture





District Municipal Corporation (Central) Karachi

(Press Release)

DMC Central kicks off Biological Phase against Chikunguniya, Dengue Fever and Malaria

 Citizens may not be left at the mercy of diseases if provincial Government neglects: Rehan Hashmi

DATE:06-01-2017

Karachi  (   )Chairman DMC central Karachi, Rehan Hashmi has aid that we cannot leave the citizens on the mercy of lethal diseases if the Provincial Government does not fulfill its responsibilities. He was answering questions from the journalists in a press briefing along with Dr. Tariq Rajput, Assistant Professor of Karachi University Zoological Department, at his office. The Press briefing was held to brief the media about the biological phase against breeding of mosquitoes, responsible for the said disease.  He further said that DMC Central administration wishes to provide its citizens not only clean but also healthy atmosphere and environment free of every threat to their health. He told that with the collaboration of Zoological department of University of Karachi, DMC central is going to use hunter fishes namely Gappy, Rainbow and Dengue which eat larva and eggs of mosquitoes. These fish will be put into fountains, ponds and other places where water is found stagnant.  Assistant professor Dr. Tariq Rajput from Zoological Department of University of Karachi told the journalists that there is one cause of all the three disease and it is the mosquito. If we can prevent the growth an d breeding of mosquitoes we would be able to eliminate Chikunguniya,  Degue Fever and Malaria from our society. Vice chairman DMC East Abdul Rauf, Municipal Commissionar DMC Central Waseem Soomro, Chief Medical Officer, Dr. Hamid and Information Officer DMC Central Alamgeer Saifee were also present at the press briefing.  Rehan Hashimi has already carried out spray of insecticides in the first phase of movement against the said diseases.  Now in the second phase mosquito killer fish are going to be used to prevent the growth and breeding of mosquitoes so as to to eliminate the possibilities of spreading lethal diseases in the city. However performance of DMC central in respect of 100 days cleanliness movement has been going well. About 70,000 tons of daily producing garbage has been removed from the residential areas whereas about 50% of the back log of the garbage has been removed up till the 37th day of cleanliness movement. It is expected that sincere efforts of Rehan Hashmi will eliminate the possibility of every lethal disease in DMC.
Alamgeer Saifee
PRO & Information Officer


بلدیہ وسطی میں خطرناک بیماریوں کے خلاف بائیولوجیکل مرحلے کا آغاز


صوبائی حکومت کی غفلت پر عوام کو بیماریوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑسکتے :ریحان ہاشمی

چکن گونیا، ڈینگی بخار اور ملیریا کے حوالے سے پریس بریفنگ میں صحافیوں سے خطاب

مورخہ : 6؍جنوری 2017ء ؁

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاہے کہ بلدیہ وسطی کے عوام کو چکن گونیا، ڈینگی اور ملیریا سے بچانے کے لئے مثبت اور اثر انگیز اقدامات کررہے ہیں۔ کراچی یونیورسٹی کے زولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے خطرناک بیماریوں کے خلاف دوسرے مرحلے میں بائیولوجیکل اقدامات شروع کردئے گئے ہیں۔اس مرحلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہر یوسی میں موجود فواروں، تالابوں اور ایسی جگہوں پرکہ جہاں پانی جمع رہتا ہومچھروں کے انڈوں، لاروں اور بچوں کاشکارکرنے والی مچھلیاں رکھی جائیں گی ۔ وہ اپنے دفتر میں چکن گونیا، ڈینگی بخار اور ملیریا کے خلاف کئے جانے والے اقدامات کے سلسلے میں کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر طارق راجپوت کے ہمراہ خصوصی پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی صحت اور صفائی کا چولی دامن کا ساتھ ہے اور بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اپنے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی گزارنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر کراچی یونیورسٹی زولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق راجپوت نے صحافیوں کو بتایا کہ چکن گونیا، ڈینگی بخار اور ملیریا بخار ، تینوں بیماریاں مچھر کے کاٹنے سے ہوتی ہیں۔ بیماریوں کے خلاف اپنے تحقیق کے حوالے سے ڈاکٹر راجپوت نے کہا کہ کسی بھی بیماری سے بچاؤ کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ اُس کے پیداہونے کے اسباب کو ختم کیا جائے۔ کیونکہ مذکورہ بیماریں مچھروں کے کاٹنے سے پیداہوتی ہیں تو ضروری ہے کہ مچھروں کی افزائش کو ختم کرنے کے لئے مچھر وں کے انڈے ، لاروے اور بچوں کاشکار کرنے والی 146146گپی145145 146146رینبو145145 اور ڈینگی فِش145145 کو استعمال کیا جائے جو بہت تیزی کے ساتھ مچھروں کے لاروے کھاتی ہیں۔ یہ مچھلیاں گھروں کے ایکوریم میں بھی پالی جاسکتی ہیں کیونکہ کراچی میں عام دستیاب ہیں۔ جبکہ شہر میں موجود فواروں، تالابوں ، جوہڑوں اور کھلے مقامات پر جمع شدہ پانی میں ڈالی جائیں جہاں وہ تیزی کے ساتھ مچھروں کو پیداہونے سیپہلے ہیں ختم کردیں گی۔ پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے چئیرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا کہ اگرچہ یہ کام حکومتِ سندھ کا ہے لیکن اگر صوبائی حکومت اپنے فرائض سے غفلت برتے تواس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ ہم اپنے عوام کوبیماریوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیں۔ انہوں نے عوام کو خطرنا ک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے ہرممکن اقدامات کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی مہم کے دوران ریحان ہاشمی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پوری تندہی کے ساتھ ضلع وسطی سے کوڑے کرکٹ کا بیک لاگ ختم کرنے کی کوشش کی اور 37ویں روز تک پچاس فیصد بیک لاگ اور تقریبا 70ہزار ٹن روز مرّہ کا کچرا اُٹھانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔ اب انکی پرخلوص کوشش سے ضلع وسطی کو 146146چکن گونیا، ڈینگ بخار اور ملیریا 145 جیسی مہلک بیماریوں سے محفوظ رکھا جاسکے گا۔اس سلسلے کے پہلے مرحلے میں ضلع وسطی میں مچھروں کو ختم کرنے کے لئے جراثیم کُش ادویات کا اسپرے کرایا گیا ۔اب بایؤلوجیکل میں مچھر وں اور انکے بچوں کا شکارکرنے والی مچھلیوں کے ذریعے مچھروں کی پیدائش کے عمل کو مفقود کرنے کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ پریس بریفینگ میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے وائس چیئرمین عبدالرؤف ، میونسپل کمشنرڈی ایم سی سینٹرل وسیم سومرو، چیف میڈیکل آفیسر ڈی ایم سی ڈاکٹر حامد اور انفارمیشن آفیسر بلدیہ وسطی عالمگیر سیفی بھی موجود تھے۔






6th Jan 2017 DMC Central Karaci News & Picture

5th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture



چکن گونیا اورڈینگی کے خلاف بلدیہ وسطی کا اہم اقدام

مچھروں کی افزائش کے خلاف کراچی یونیورسٹی ذولوجی ڈپارٹمنٹ کا تعاون حاصل کرلیا 

مورخہ : 5؍جنوری 2017ء ؁ 

کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں چکن گونیا اور ڈینگی وائرس کے خلاف دوسرے مرحلے کا آغاز،چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے چکن گونیا اور ڈینگی بخار کا سبب بننے والے مچھروں کے خاتمے اور افزائش کے خلاف کراچی یونیورسٹی کا تعاون حاصل کرلیا۔ کراچی یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمدطارق راجپوت نے بلدیہ وسطی میں خطرناک مچھروں کے خاتمے کے لئے اقدامات کے حوالے سے اہم دورہ کیا ۔ اس موقع پر کراچی یونیورسٹی زولوجی کے طالب علم ،برگیڈیئر محمد راشد ، یوسی چیئرمینز،ڈسٹرکٹ کونسلرز اور ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف ودیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے ،اس موقع پرڈاکٹر طارق راجپوت نے بلدیہ وسطی کی مختلف یوسیز میں چھوٹے تالابوں اور فواروں میں جمع ہونے والے پانی میں موجود مچھروں کے لاروں کو ’’گپی مچھلیوں ‘‘ کے ذریعے ختم کرنے کا مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر راجپوت نے کہا کہ کسی بھی بیماری کاخاتمے کے لئے اُس کے اسباب و وجوہات کو ختم کرنا چاہئے ، صرف بیماری کا علاج کرنے سے اس کے اسباب نہیں ختم ہوتے۔ انہوں نے مثال دی کہ وبائی امراض کے پھیلنے کے ڈر سے ہم اسکولوں اور کالجوں کو بند کردیتے ہیں لیکن وبائی امراض کے اسباب کو ختم کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔ڈاکٹر راجپوت نے مچھروں کے لاروے اور دیگر مدارج میں سیمپل بھی یوسی چئیرمینوں اور دیگر افسران کو دکھائے۔ واضح رہے کہ چیئرمین ریحان ہاشمی نے بلدیہ وسطی سے چکن گونیا اور ڈینگی جیسی جان لیوا بیماریوں کے اسباب کو ختم کرنے اور خطرناک مچھروں کی افزائش او ر پیداوار کے ذرائع کو ختم کرنے کے لئے خصوصی طور پر کراچی یونیورسٹی کے ذولوجی ڈپارٹمنٹ سے تعاون حاصل کیاہے ۔ کراچی یونیورسٹی سے خطرناک مچھروں کا شکار کرنے والی ’’ گپی مچھلیاں‘‘ حاصل کرکے بلدیہ وسطی کے خصوصی تالابوں میں انکی افزائش اور پرورش کی جائیگی ۔ تاکہ بلدیہ وسطی کے ہر علاقے میں کہ جہاں ٹھہرے ہوئے پانی میں مچھروں کی پیدائش کا امکان ہو وہا ں ان مچھلیوں کو چھوڑا جائے ۔ اس کے علاوہ ’’گپی مچھلیوں‘‘ کی کمرشل بنیاد پر بھی پرورش کرنے کا ارادہ ہے تاکہ نہ صرف ضلع وسطی بلکہ دیگر اضلاع میں بلدیاتی اداروں کو یہ مچھلیاں مہیاکی جاسکیں۔واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی چکن گونیا اور ڈینگی کے سدِ باب اور مچھروں کی افزائش کے روک تھام کے لئے کراچی یونیورسٹی زولوجی ڈپارٹمنٹ سے حاصل کردہ تعاون کے حوالے سے، بروز جمعہ مورخہ 6؍ جنوری 2017ء اپنے دفتر ناظم آباد نمبر 2میں 11؍ بجے دن خصوصی پریس بریفینگ دے رہے ہیں






5th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture

4th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture



عام شہری کو اپنا حق معلوم ہو جائے تو مسائل بہت حد تک حل ہوجائیں: حق پرست ارکانِ اسمبلی 

مورخہ : 4؍ جنوری 2017ء ؁

کراچی ( ) ہمارے عوام کا المیہ یہ ہے کہ انہیں اپنے حقوق کا ہی علم نہیں ، جس کی وجہ سے متعدد مسائل جنم لیتے ہیں۔ ان خیال کا اظہار حق پرست ارکانِ اسمبلی نے ضلع وسطی کے ہیڈکوارٹر ناظم آباد نمبر2 میں منعقدہ سیمینار میں کیا جس کااہتمام پاکستان ڈیولیپمنٹ الائینس اور چلڈرن ایڈوکیسی نیٹ ورک نامی این جی او نے ضلع وسطی کے تعاون سے کیا تھا۔ اس موقع پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ اسٹریٹ چلڈرن اور غریب عوام کی تعلیم اور بہتری جو جو کام این جی اوز کررہی ہیں وہ قابلِ ستائش ہیں۔اجلاس میں حق پرست ایم این اے شیخ صلاح الدین، ایم پی اے ایڈوکیٹ محفوظ یارکان اور جمال احمد اور این جی اوکے عہدے داران شریک تھے۔اس موقع پر پاکستان ڈیولیپمنٹ الائنس کے نیشنل کو آرڈینیٹر ضیا الرحمن نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ دکھی انسانیت اور قوم کے نونہالوں کی ترقی کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔ مذکورہ سیمینار میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام الناس کو انکے حقوق سے آگاہ کرنے کے لئے باقاعدہ تربریتی پروگرامز منعقد کئے جائیں جن میں ہر طبقۂ فکر سے تعلیم یافتہ اور انسانیت سے محت کرنے والے افراد کو شامل کیا جائے۔ 




4th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture 

3rd Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture Meeting UC Chairman



محدود وسائل اور لامحدود عزم و حوصلے کی داستان 

100 روزہ صفائی مہم کوافسران اور کارکنان کے تعاون سے کامیاب بنائیں گے: ریحان ہاشمی 

محدود وسائل کے باوجود ایک مہینے میں ہزاروں ٹن کچرے کے بیک لاگ کو ٹھکانے لگاناقابلِ تحسین کام ہے 

بلدیہ وسطی کی یوسیز کے شعبہء صحت و صفائی سے تعلق رکھنے والے افسران سے خصوصی اجلاس میں 
خطاب 

مورخہ : 3؍جنوری 2017 ؁ء 

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے منتخب یو سی چیئرمین و ائس چیئرمین بلدیہ وسطی کے افسران و کارکنان کے ہمراہ باہمی تعاون اور محنت سے 100روزہ صفائی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے اور صفائی کا یہ عمل مسلسل تسلسل کے ساتھ جاری رہے گے۔محدود وسائل کے باوجود ایک مہینے میں ہزاروں ٹن کچرے کے بیک لاگ کو ٹھکانے لگانا قابلِ تحسین عمل ہے۔ یہ بات انہوں نے فوکل پرسن نارتھ ناظم آباد خرم بھائی کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد زون کے منتخب یوسی چیئرمین ،وائس چیئرمین یوسی پینل اور بلدیہ وسطی کی نارتھ ناظم آباد زون کی یوسیزکے شعبہء صحت و صفائی،پارک ،M&E سے تعلق رکھنے والے افسران سے ایک خصوصی اجلاس میں کہی ۔ 100روزہ صفائی کی مہم کو ایک مہینہ مکمل ہونے کے بعد بلدیہ وسطی کے عملے کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور آئندہ کا لائحہ عمل تیارکرنے کی غرض سے بلائے گئے اجلاس میں ریحان ہاشمی بلدیہ وسطی میں کئے جانے والے صفائی ستھرائی کے انتظامات اور وسائل کی کمی کے باوجود توقع سے زیادہ کوڑاکرکٹ ٹھکانے لگانے پر یوسیز کے چیئرمین، وائس چیرمین اور افسران شعبہء صحت و صفائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات اور ضرورت سے کم وسائل کے باوجود جس بہتر کارکردگی کا مظاہرہ منتخب بلدیاتی قیادت اور بلدیہ وسطی کے کارکنان نے کیا ہے وہ اس کے لئے خراجِ تحسین کے حقدار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلدیہ وسطی کی تمام تر کامیابی منتخب بلدایتی نمائندوں اور افسران و کارکنان کے باہمی تعاون اور محنتِ شاقّہ کا نتیجہ ہے۔ 100روزہ صفائی مہم اسی طرح باہمی تعاون کے ساتھ کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ اس موقع پر انہوں نے منتخب یو سی چیئرمین سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گاربیج کیلکشن کے کام کی نگرانی کریں اور ڈور ٹو ڈور گاربیج کلیکشن کرنے والے ذمہ داران کو پابند کرٰ کہ وہ ڈسٹ بن مہیا کرے اور تمام دوکاندار بھی ڈسٹ بن کے استعمال کو یقینی بنائیں جبکہ عوام کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگہی دینے کے لئے پمفلٹ اور بینرز بھی آویزاں کریں اس موقع پر یوسی چیئرمینز نے سینی ٹیشن عملے کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔دریں اثناء 100روزہ صفائی مہم بلدیہ وسطی میں پوری آب و تاب سے جاری ہے ۔چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی کی نگرانی میں مہم کے تینتیسویں روز بھی بلدیہ وسطی کے محکمہء صحت و صفائی کے افسران و کارکنان منتخب بلدایتی نمائندؤں کی نگرانی میں منتخب یوسیز میں تندہی کے ساتھ صفائی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔ریحان ہاشمی محدود وسائل میں رہتے ہوئے بھی لازوال عزم و حوصلے کے ساتھ اپنی ٹیم سے بہتر نتائج برآمد کرنے کے تگ و دو میں لگے ہیں۔ انکی ہمت اور کوشش بہتر ین نتائج سامنے لارہی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ بہت جلد بلدیہ وسطی کوڑے کا بیک لاگ بھی کم ترین کی سطح پر لانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ 






3rd Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture Meeting UC Chairman

2nd Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture



بلدیہ وسطی میں پانچ روزہ پھولوں کی نمائش پوری آب وتاب سے جاری 

ہرطبقۂ فکر اور شعبہ سے تعلق رکھنے والوں کی خواتین و بچوں سمیت جوق در جوق شرکت

دو دنوں کے دوران آٹھ ہزار سے زیادہ افراد کی شرکت، پھولوں کے ساتھ سلیفی کی بہار

مورخہ : 2؍جنوری 2017ء ؁ 

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی ہدایت پر فتح پارک بلاک ایف نارتھ ناظم آباد میں یکم جنوری کو شروع ہونے والی گلِ داؤدی کی نمائش اپنے پورے آب و تاب سے جاری ہے۔ریحان ہاشمی نے محکمۂ باغات کو ہدایت کی ہے کہ نمائش کے دنوں میں عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرناپڑے۔ محکمہء باغات کے کارکنان عوام کی رہنمائی کے لئے رات دیرتک موجود ہیں۔ اہلِ علاقہ اپنے اہلِ خانہ ، خواتین اور بچوں کے ہمراہ سینکڑوں کی تعداد میں جوق در جوق نمائش دیکھنے آرہے ہیں۔نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ ہر طبقۂ فکر اور شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد قلمکار، صنعتکار، طلباو طالبات، گھریلوخواتین ، اساتذہ اور فنکار بھی گلِ داؤدی کی نمائش میں دل چسپی لے رہے ہیں۔دودنوں میں تقریباً آٹھ ہزار افراد نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ نمائش سے استفادہ کیا۔ ہر عمر کے خواتین و حضرات گلِ داؤدی کے ہمراہ سیلفی بنواتے رہے ۔ اُدھر فتح پارک میں نمائش کے ساتھ ساتھ میلے کا بھی اہتمام کیاگیاہے جہاں بچوں بڑوں ، خواتین و حضرات کی دلچسپی کے مواقع موجود ہیں۔ جبکہ فوڈاسٹریٹ کی طرز پر کھانے کے اسٹالز بھی لگے ہیں جہاں مزے مزے کے کھانے نمائش میں شرکاء کے
منتظر ہیں۔ نمائش 5؍جنوری 2017ء ؁ تک جاری رہے گی۔ 

2nd Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture


1st Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture





حکومتِ سندھ اختیارات دے تو کراچی کو پھر روشنیوں کا مثالی شہر بنادیں : وسیم اختر 

آٹھ سال کے جمع شدہ کچرے کا پچاس فیصد صاف کیا جاچُکا ہے: ریحان ہاشمی 

بلدیہ وسطی میں پانچ روزہ گلِ داؤدی کی نمائش کے موقع پر حاضرین سے خطاب 

مورخہ: یکم؍ جنوری 2017ء ؁ 

کراچی ( ) میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ اگر حکومتِ سندھ شہری حکومت کو قرارِ واقعی اختیارات دے تو اس شہر کو ایک مرتبہ پھر روشنیوں اور مثبت سرگرمیوں کامثالی شہر بنادیں، وہ بلدیہ وسطی کراچی میں چیئرمین ریحان ہاشمی کے ہمراہ نئے سال کے پہلے دِن گُلِ داؤدی کی پانچ روزہ نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد حاضرین سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے بیشتر بلدیاتی مسائل کا سبب کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی ہے ۔ جو حکومتِ سندھ کے ماتحت کام کررہا ہے حالانکہ اُسے شہری حکومت کے ماتحت ہونا چاہیے۔ وسیم اختر نے میڈیا کے سوال کے جواب میں کہا کہ سارے اختیارات اور وسائل تو صوبائی حکومت کے پاس ہیں جس کی وجہ سے شہری حکومت کو قدم قدم پر پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ 100روزہ صفائی مہم کے حوالے سے انہوں نے کہ تیس روز میں بہتر کچھ کیا جاچُکا ہے جس کے بہتر نتائج نظر آرہے ہیں ۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں کوصاف ستھرا رکھنے میں بلدیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں او ر کچرے کو تھیلوں میں بھر کر کچرا کنڈی کے مقامات پر رکھیں تاکہ انہیں بہ آسانی اُٹھایا جاسکے۔ قبل ازیں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے اپنے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ بلدیاتی اداروں پر آٹھ سالہ بندش کے بعد جب عوام کے منتخب نمائندوں نے اپنے عہدوں کو سنبھالا تو نظام بہت بگڑ چُکا تھا جسے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا تاہم ایمانداری، خلوصِ نیت اور دن رات محنت کرکے اسے بہتر کیا جارہاہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 100روزہ صفائی مہم کے پہلے 30دِنوں میں گذشتہ آٹھ سال کے جمع شدہ کچرے کا پچاس فیصد اُٹھایا جاچُکا ہے ۔ صفائی مہم کے سلسلے میں منتخب یوسیز میں نتائج سامنے آرہے ہیں۔ گلِ داؤدی کی نمائش کو انہوں نے عوام کے لئے بہتر ماحول فراہم کرنے اور تفریح کے مواقع فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم قراردیتے ہوئے کہا کہ بلدیہ وسطی عوام کو بہتر شہری ماحول مہیا کرنے کے لئے اور بہت سے پروگرام مرتّب کرنا چاہتی ہے تاکہ کراچی میں ایک مرتبہ پھر رونقیں بحال ہوجائیں۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد وسیم سومرو ، یونین کمیٹی 21 کے چیئرمین نعیم الدین ،منتخب بلدیاتی نمائندے ،بلدیاتی افسران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ بیس کمانڈر پی اے ایف بیس ملیر،ایئر کموڈور شہزادہ شاہجہاں(تمغہء امتیاز ) نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور نمائش کو کراچی کے شہریوں کے لئے خوش آئند قرار دیا۔فتح پارک بلاک ایف نارتھ ناظم آباد میں منعقدہ گلِ داؤدی کی اس پانچ روزہ نمائش کا اہتمام بلدیہ وسطی کے محکمہء باغات نے کیا ہے ، جس کے روحِ رواں ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف ہیں۔ نمائش میں 100سے زیادہ رنگوں کے پھول اور 10,000سے زیادہ پودے نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد نمائش کواپنے اہلِ خانہ کے ساتھ دیکھنے آرہی ہے۔



1st Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture

30th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture


بلدیہ وسطی میں نئے سال کا استقبال پھولوں کی نمائش سے ہوگا

فتح پارک ، نارتھ ناظم آباد میں پھولوں کی نمائش کا افتتاح میئر کراچی وسیم اختر کریں گے

بلدیہ وسطی محکمہ باغات کی نرسری میں تیارکردہ بے شمار گلِ داؤدی کی اقسام عوام کا استقبال کریں گی 

مورخہ: 30؍ دسمبر 2016ء ؁

کراچی ( ) بلدیہ وسطی میں نئے سال کا استقبال پھولوں کی نمائش سے کیا جائے گا۔چیئرمین ریحان ہاشمی کی ہدایت پرفتح پارک نارتھ ناظم آباد میں منعقد ہونے والی پھولوں کی نمائش میں بلدیہ وسطی کے محکمۂ باغات میں تیار کردہ گُلِ داؤدی کی بے شمار اقسام عوام کے استقبال کے لئے چشم براہ ہونگی۔نمائش کا افتتاح یکم جنوری کو میئر کراچی وسیم اختر کریں گے ۔ریحان ہاشمی نے نمائش کے حوالے سے کہا ہے کہ بلدیہ وسطی کی انتظامیہ اور کارکنان نامساعد حالات کے باوجود عوام کو بہتر ماحول اور تفریح کے مواقع مہیاکرنے کے لئے ہرممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے پھولوں کی نمائش کو 100روزہ صفائی مہم کا تسلسل قراردیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی میں ہر سال کی طرح امسال بھی موسمِ سرما میں گُلِ داؤدی کی نمائش پورے اہتمام سے کی جارہی ہے۔ اس نمائش کے لئے بلدیہ وسطی کے محکمہۂ باغات نے خصوصی طور پر گُلِ داؤدی کے بے شمار اقسام کے پودے اپنی نرسری میں تیار کئے ہیں ، جنہیں خوبصورتی کے ساتھ فتح پارک نارتھ ناظم آباد میں آراستہ کیا گیاہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس نمائش میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے ثابت کردیں کی کراچی کے عوام نامساعد حالات میں بھی زندگی میں مسرت اور شادمانی کے مواقع نکال لیتے ہیں۔اُمید ہے کہ عوام بڑی تعدادمیں پھولوں کی نمائش میں شرکت کریں گے۔ 



30th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture



29th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture


بلدیہ وسطی میں 100روزہ صفائی کا اُنتیسواں دِن

نئی ٹریکٹر ٹرالیز کے استعمال سے نارتھ ناظم آباد کی صفائی مہم میں تیزی 


افرادی قوت اور مشینری کو بہتر پلاننگ سے استعمال کرنا بارآور ہوراہے 


مورخہ: 29؍ دسمبر 2016ء ؁


کراچی ( ) میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر جاری 100روزہ صفائی مہم کے 29؍ویں روز بلدیہ وسطی میں کچرا اُٹھانے اور صفائی کے معاملات میں تیزی آگئی ہے۔ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی جانب سے نئی 6عدد ٹریکٹر ٹرالیز خریدنے کا فیصلہ بارآور ثابت ہورہاہے۔ افرادی قوت کے ساتھ مشینری کا مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ استعمال منتخب یوسیزمیں صفائی مہم کے بہتر نتائج سامنے لارہاہے۔ صفائی مہم کے 29؍ ویں روز نارتھ ناظم آباد ، ناظم آناد،لیاقت آباد ، نارتھ کراچی اور نیوکراچی کی منتخب یوسیز میں نئی ٹریکٹر ٹرالیز
کے ذریعے کچرا اُٹھانے میں بہتری نظر آرہی ہے۔ کم وقت میں زیادہ کوڑا کرکٹ آبادیوں اور تجارتی مراکز سے ڈمپنگ پوائنٹس پر منتقل کیا جارہاہے۔ دوسری جانب سینٹری ڈپارٹمنٹ کا عملہ تندہی کے ساتھ گلیوں ، سڑکوں اور بازاروں سے کوڑا کرکٹ سمیٹنے میں مصرو ف ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور وائس چیئرمین سید شاکر علی 100روزہ صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات تندہی سے اپنے ورکرز کے ساتھ مصروف ہیں ۔وسائل کی کمی کو مناسب منصوبہ بندی کے تحت استعمال کرتے ہوئے بلدیہ وسطی کے لئے 6نئی ٹریکٹر ٹرالیز خریدی گئیں تاکہ صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ اُٹھانے کے کام میں تیزی اور بہتری لائی جاسکے۔ اس عمل کے بہتر نتائج نظر آنے شروع ہو چکے ہیں اور منتخب یوسیز میں افرادی قوت کے ساتھ ساتھ مشینری کے استعمال سے علاقوں کی صورت بہتر صاف اور شفاف ہوتی جارہی ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ آئندہ چند روز میں بلدیہ وسطی میں 100روز صفائی مہم کے ثمرات واضح طور پر نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ 



29th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture




28th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit UC 18



ضلع وسطی کو کراچی کا شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے سرگرم عمل ہیں ۔ریحان ہاشمی 

مورخہ 28 / دسمبر 2016 ؁ء 

کراچی( ) ضلع وسطی کو کراچی کا شفاف ترین ضلع بنانے کے لئے صفائی ستھرائی کے کام کو مزید تیز کیا جارہا ہے جبکہ ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں شجر کاری مہم کے تحت درخت لگائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباداورگلبرگ کے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی اور GTS سے کچرے کی منتقلی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پرمیونسپل کمشنر بلدیہ وسطی محمد وسیم سومرو بھی موجود تھے۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ عوام کو صاف و شفاف ماحول کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کو ہرا بھرا رکھنے کے لئے بھی عملی اقدام کا آغاز کیا جاچکا ہے جس کے تحت ضلع وسطی میں نائٹ سوئپنگ کا کام جاری ہے چیئرمین ریحان ہاشمی نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ بے شک مسائل زیادہ ہیں اور وسائل کم مگر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی بھی صورت کمی نہیں آنے دی جائے ریحان ہاشمی نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی کے عمل کو عوامی آرا کے مطابق انجام دیا جائے عوامی مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل کو برؤے کار لایا جائے انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ کسی بھی علاقے میں کچرے کے ڈھیر نظر نہ آئیں انہوں نے کہا کہ سو فیصد حاضری کو ممکن بنایا جائے کام چور اور نااہل افسران و ملازمین کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ مین شاہراؤں کے ساتھ ساتھ اندرانی گلیوں کو صاف و شفاف رکھنے اور بر وقت کچرے کی منتقلی کو روزانہ کی بنیاد پر ممکن بنایا جائے تاکہ ضلع وسطی کا ہر علاقہ صاف ستھرا نظر آئے۔۔۔۔ 


28th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Visit UC 18

27th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Press Briefing



27th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Press Briefing


26th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Dr. Essa Free Medical Camp



26th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture Dr. Essa Free Medical Camp


25th Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture







بلدیاتی ادارے بلا تفریقِ رنگ و نسل و مذہب خدمات انجام دیتے ہیں: ریحان ہاشمی 

حضرت عیسیٰ ؑ کے یومِ ولادت پر چیئرمین بلدیہ وسطی نے گرجاگروں میں جاکر مسیحی برادری کومبارک باد دی 

مورخہ25؍دسمبر 2016ء ؁

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی ، ضلعی کونسل کے اقلیتی رکن الیاس کھوکراور متعلقہ یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین کے ہمراہ بلدیہ وسطی میں واقع مسیحی برادری کے مختلف گرجاگھروں میں جاکر مسیحی برادری کو حضرت عیسیؑ کے یومِ پیدائش کی مبارکباد دی اور کیک پیش کئے۔ انہوں اس موقع پر کہا کہ بلدیاتی ادارے بلاتفریق رنگ و نسل و مذہب خدمات انجام دیتے ہیںَ بلدیہ وسطی میں بسنے والے تمام افراد چاہے کسی بھی مذہب و ملت نسل یا برادری سے تعلق رکھتے ہوں پاکستانی ہیں اور بہ حیثیت پاکستانی شہری دیگر پاکستانیوں کے برابر شہری حقوق کے حقدار ہیں۔ بلدیاتی ادارے ہر شہری کے لئے برابر خدمات پیش کرنے کے پابند ہیں۔انہوں نے مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر کیک بھی کاٹے اور دعا میں شرکت کی۔ انہوں نے کرسمس کی تقریبات کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ بلدیہ وسطی میں موجود تمام مسیحی آبادیوں میں عموماً اور گرجا گھروں اور دیگر مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف خصوصی صفائی کرائی گئی ہے جبکہ رات کے وقت روشنی کے انتظامات بہتر کئے گئے ہیں۔ اس موقع پرفادرنے چیئرمین ووائس چیئرمین کی آمد اور تحائف کے لئے شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں اپنے مسائل سے آگا ہ کیا۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے مسیحی برادری کے مسائل سُنے اور انہیں حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں مسیحی برادری بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہے ۔ اس وقت بلدیہ وسطی میں26گرجا گھر موجود ہیں۔




24th Dec 2016 DMC Central Karachi News


بلدیہ وسطی میں کرسمس کی تقریبات 

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گرجاگھروں کا دورہ کیا

حضرت عیسیٰ ؑ کے یومِ ولادت پر فادرز اور مسیحی برادری کو کیک پیش کئے گئے 

مورخہ: 24؍دسمبر 2016ء ؁

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ بلدیہ وسطی کی حدود میں واقع مسیحی برادری کے گرجاگھروں کا دورہ کیا ۔ گرجاگھروں میں موجود فادرز اور دیگر مسیحی رہنماؤں سے ملاقات کی اور حضرت عیسیٰ کے یومِ پیدائش کی مبارکباد پیش کی اور مسیحی برادری کے لئے کیک بھی پیش کئے ۔ انہوں اس موقع پر کہا کہ بلدیہ وسطی میں بسنے والے تمام افراد چاہے کسی بھی مذہب و ملت نسل یا برادری سے تعلق رکھتے ہوں پاکستانی ہیں اور بہ حیثیت پاکستانی شہری دیگر پاکستانیوں کے برابر شہری حقوق کے حقدار ہیں۔ بلدیاتی ادارے ہر شہری کے لئے برابر خدمات پیش کرنے کے پابند ہیں۔ انہوں نے کرسمس کی تقریبات کے سلسلے میں کئے گئے اقدامات کے حوالے سے کہا کہ بلدیہ وسطی میں موجود تمام مسیحی آبادیوں میں عموماً اور گرجاگھروں اور دیگر مسیحی عبادت گاہوں کے اطراف خصوصی صفائی کرائی گئی ہے جبکہ رات کے وقت روشنی کے انتظامات بہتر کئے گئے ہیں۔ اس موقع پرفادرنے چیئرمین ووائس چیئرمین کی آمد اور تحائف کے لئے شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں اپنے مسائل سے آگا ہ کیا۔چیئرمین ریحان ہاشمی نے مسیحی برادری کے مسائل سُنے اور انہیں حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی میں مسیحی برادری بڑی تعداد میں رہائش پذیر ہے ۔ اس وقت بلدیہ وسطی میں26گرجا گھر موجود ہیں۔