10th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture


صفائی مہم صرف کوڑاکرکٹ اُٹھانے کا نام نہیں: ریحان ہاشمی


ہر علاقے کی صفائی، پارک اور پلے گراؤنڈز کی درستگی اور گندے پانی کی نکاسی صفائی مہم کا حصّہ ہیں

مورخہ: 10؍جنوری 2017ء ؁ 

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد میں مصروف دن گزرا تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے عوامی مسائل کی معلومات اور انکے حل کے لئے ضلع وسطی کے چاروں زون میں بیٹھ کر بلدیاتی امور کی نگرانی اور عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسی سلسلے میں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے نارتھ ناظم آباد آفس میں افسران سے ملاقات کی اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں کا دور کرکے صفائی ستھرائی کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر انہوں نے 100 روزہ صفائی مہم کے بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے نارتھ ناظم آباد سینٹری اسٹاف میں نئی ٹرالیاں ،بیلچے اور صفائی ستھرائی میں استعمال ہونے والے مختلف سامان سینٹری ورکرز کے حوالے کیا بعد ازاں چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے 100روزہ صفائی مہم کے سلسلے میں منتخب تمام 6یوسیز کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صفائی مہم صرف کوڑا کرکٹ ہی اُٹھانے تک محدود نہیں بلکہ بلدیہ وسطی کے ہر علاقے کی صفائی، پارک اور پلے گراؤنڈز ،ڈسپینسریزکی درستگی اور تمام عوام اجتماعات کے علاقوں کے ہر قسم کے کوڑے کرکٹ سے پاک رکھناہے۔ جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی ناقص کارکردگی سے مختلف علاقوں میں سیوریج پائپ لائن کے رساؤ سے جمع ہونے والے گندے پانی کے فوری نکاسی بھی صفائی مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے 100روزہ صفائی مہم کے لئے خاص طور پر منتخب کردہ یوسیز کے چئیرمین اور وائس چئیرمینوں کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی یوسیز کو شفاف رکھنے کے لئے کسی قسم کی کوتاہی کو نظر انداز نہ کریں اور جس قدرممکن ہو عوام کو بھی اس مہم میں شامل کریں کیونکہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کا زیادہ تر دارو مدار عوام کے باہمی تعاون پر ہی منحصر ہے۔ واضح رہے کہ 100؍ صفائی مہم اگرچہ میئرکراچی وسیم اختر کی ہدایت پرپورے کراچی میں زور و شور سے جاری ہے ۔ تاہم بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے اس مہم کو اپنے لئے خصوصی ذمہ داری محسوس کیا ہے اور اس کی کامیابی کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔ درایں اثناء سپر مارکیٹ لیاقت آباد، بلوچ ہوٹل ، ٹمبرمارکیٹ ، ڈاک خانہ انڈر بائی پاس، شیش محل کے علاقوں سے کئی ٹن جمع شدہ کوڑا کرکٹ افرادی قوت اور مشنری کے ذریعے اُٹھایا گیا۔ جبکہ دیگر علاقوں سے بھی مسلسل روزآنہ کی بنیاد پر ٹنوں کے حساب سے کچرا آبادیوں سے ژمپنگ پوائنٹ پر منتقل کیا جارہاہے۔ امیدکی جارہی ہے کہ ضلع وسطی جلد شفاف ضلعوں کی فہرست میں شامل ہو جائے گا۔






10th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture