15th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture


کراچی واٹربورڈ ذمہ داری پوری کرے تو سڑکوں کی تعمیرِ نو کی جائے : ریحان ہاشمی


بلدیہ وسطی میں بارش کے پانی کی نکاسی کا کام مکمل، سڑکوں کے گڑھے بھر دئے گئے


مورخہ: 15؍جنوری 2017ء ؁ 


کراچی ( )چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کو مکمل ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل برؤے کار لارہے ہیں عوامی فلاح بہبود کے کام میں کسی بھی قسم کی سست روی و کاہلی ناقابل برداشت ہے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع وسطی میں پانی و سیوریج کی مخدوش لائنوں کی فوری طور پر مرمت کی جائے تاکہ ٹوٹی اور مرمت کی متقاضی سڑکوں کی تعمیرِ نَو کا کام شروع کیا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ وسطی نے بارشوں کے دوران اپنی ذمہ داری بہ حسن و خوبی نبھائی ، چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی کی بہتر حکمتِ عملی کے سبب ضلع وسطی میں بارش سے جمع ہونے والاتقریباً سارا پانی برساتی نالوں اور دیگر راستوں سے نکالا جاچکاہے۔ریحان ہاشمی اپنے دستِ راست وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ بارش کی پیش گوئی کے ساتھ ہی بارش کے بعد کے ممکنہ حالات سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل تیار کرچکے تھے جس کے سبب ضلع وسطی میں بارش کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا اور نہ ہی کسی علاقے میں بارش کا پانی زیادہ دیر تک ٹھہر سکا۔ درایں اثناء چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے وائس چیئرمین سید شاکر علی کے ہمراہ ضلع وسطی کے مختلف بارش سے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا ۔ بارش کے جمع شدہ پانی کے کام کی نگرانی کے ساتھ ساتھ کیچڑ اور کچرے کی صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ بلدیہ وسطی کے افسران اور کارکنان نے ہیوی مشینری کے زریعے نارتھ ناظم آباد میں پیپلز چورنگی تک رشید ترابی روڈ ، پیپلز چورنگی سے بفر زون نمک بنک تک رئیس جعفری روڈ کی صفائی، شاہراہ زاہد ناگن چورنگی تا انڈہ موڑ تک گرین بیلٹس کی صفائی ستھرائی اور بارش سے پڑنے والے گڑھوں کی بھرائی اور کچرے کی منتقلی کے کام کو مکمل کیا۔ جبکہ لیاقت آباد دس نمبر پر سڑکوں پر پڑنے والے گڑہوں کو بھرنے کے لئے مٹی،بجری اور کرش کامکسچر استعمال کیا گیا ۔ میئرکراچی وسیم اختر کی ہدایت پر جاری 100روزہ صفائی مہم پہلے سے جاری ہے تاہم بارش میں اس مہم نے تیزی اختیار کرلی کیونکہ بلدیاتی عملہ نے دن رات رین ایمرجنسی کے تحت کام کیا بارش کے پانی کی نکاسی کے ساتھ ساتھ بارش کے پانی کے ساتھ بہنے اور مختلف جگہوں پر جمع ہونے والے کوڑے کرکٹ کو اٹھانے اور ڈمپنگ پوائینٹس پر منتقلی کاکام بھی جاری رہا۔ 





15th Jan 2017 DMC Central Karachi News & Picture