22nd Dec 2016 DMC Central Karachi News & Picture School Program


بلدیاتی اداروں کی خدمات مذہب ، رنگ اور نسل کی تفریق سے بالاتر ہیں : ریحان ہاشمی 

سینٹ میری سنڈے اسکول میں کرسمس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب 

مورخہ: 22؍دسمبر 2016ء ؁

کراچی ( ) چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے کہاہے کہ کہ بلدیاتی اداروں کی خدمات مذہب، رنگ اور نسل کی تفریق سے بالاتر ہیں ۔ بلدیہ کا تعلق شہر اور شہریوں کی خدمت سے ہے۔اس لئے ہر شہری چاہے کسی بھی مذہب، رنگ و نسل سے تعلق رکھتا ہو بلدیاتی اداروں سے تمام سہولیات ایک شہری کی حیثیت میں برابری کی بنیاد پر حاصل کرتاہے۔ وہ سینٹ میری سنڈے اسکول میں منعقدہ استقبالِ کرسمس کی تقریب سے بہ حیثیت مہمانِ خصوسی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عیسیٰ ؑ کا یومِ پیدائش مسلمانوں کے لئے بھی باعثِ خوشی ہے ۔کسی مسلمان کا ایمان مکمل ہو ہی نہیں سکتا اگر حضرت عیسیٰ کے سچے پیغمبر ہونے پر ایمان نہ ہو۔ ڈی ایم سی سینٹرل میں رہائش پذیر مسیحی برادری کو بھی بہ حٰیثیت شہری برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ جبکہ بلدیہ وسطی میں مسیحٰ برادری کو کرسمس کا تہورا منانے کے لئے خصوصی رُخصت دی جاتی ہے۔تاکہ وہ اپنے تہوار کومذہبی جوش و خروش سے مناسکیں۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل نے استقبالیہ کلمات اداکرتے ہوئے اسکول کی کارکردگی اور طلبا و طالبات کے لئے کئے جانے والے تعلیمی ا ور ہم نصابی پروگرام کے بارے میں حاضرین کو آگاہ کیا۔ اسکول کے طلباء و طالبات نے کرسمس اور حضرت عیسیٰؑ کی پیدائش کے حوالے سے خوبصورت ٹیبلوز اور نغمات پیش کئے۔ تقریب کے اختتام پر چیئرمین ریحان ہاشمی نے بہترکارکردگی پیش کرنے والے طلباو طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ واضح رہے کہ بلدیہ وسطی کے ملازمین میں ایک بڑی تعداد مسیحی براردی کی بھی ہے جو بہ حیثیت ملازم دیگر ملازمین کے برابر حقوق رکھتے ہیں جبکہ چند دن بعد آنے والے کرسمس کے پیش نظربلدیہ وسطی کے مسیحی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے ۔تاکہ وہ کرسمس سے قبل خریداری کرسکیں اور اپنے بچوں کے ساتھ تہورا مناسکیں۔